Advertisement
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’انہیں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی۔‘
جمعرات کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مراسلے کی کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔‘
’میں نے مراسلہ وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے بھی رکھا، یہ مراسلہ صدر کو بھجوایا اور عدلیہ کو بھئ بھجوایا تاکہ اس پر کمیشن بنے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ نے رات 12 بجے عدالت کھول لی لیکن ایک وزیراعظم کو دی گئی دھنمکی پر کچھ نہیں کیا۔ ’کیا عدلیہ کو صدر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے پر تحقیقات نہیں کرنی چاہیے تھیں؟
Advertisement