وزیر خزانہ نے صدر کو ملک کی مجموعی اقتصادی، مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی۔

انہوں نے صدر مملکت کو پاکستان کے عوام بالخصوص ملک کے محروم علاقوں کی غیر مراعات یافتہ آبادی اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران خزانہ اور معیشت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو پوائنٹ 2

اردو پوائنٹ 2 پاکستان کو بہترین نیوز پبلیشر سنٹر یے۔ یہاں آپ پاکستانی خبریں، انٹرنیشنل خبریں، ٹیکنالوجی، شوبز، اسلام، سیاست، اور بھی بہیت کہچھ پڑھ سکتے ہیں۔

مزیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button