واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا فیچر معتارف کروانے کی تیاریاں

سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے۔

وابیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین بھیجے گئے میسجز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

فی الحال صارفین کو میسج میں غلطی ہونے کی صورت میں پورا میسج ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے تاہم اس فیچر کے ذریعے وہ اسی میسج کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جس کیلئے صارفین پلے اسٹور پر جاکر ایپ کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ واٹس ایپ ایڈٹ کیے گئے پیغامات کے ساتھ ’’ترمیم شدہ“ کا لیبل دکھائے گی۔

رپورٹ کے مطابق صارف کے میسج سینڈ کرنے کے بعد پیغام میں ترمیم کرنے کی صلاحیت محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔

 



install suchtv android app on google app store

اردو پوائنٹ 2

اردو پوائنٹ 2 پاکستان کو بہترین نیوز پبلیشر سنٹر یے۔ یہاں آپ پاکستانی خبریں، انٹرنیشنل خبریں، ٹیکنالوجی، شوبز، اسلام، سیاست، اور بھی بہیت کہچھ پڑھ سکتے ہیں۔

مزیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button