ایلون مسک کا ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے ٹویٹر جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے دستبرار ہو رہا ہوں۔ معاہدہ ختم کرنے کے اعلان سے ٹویٹر کے شیئرز 7 فیصد تک گر گئے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک نے ٹویٹر خریدا تھا۔ ٹوئٹر کمپنی نے اپنا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔ ٹویٹر بورڈ نے ایلون مسک کی طرف سے دی گئی 44 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کی تھی جو اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی فی شیئر کی بولی 54.20 ڈالر لگائی تھی۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے تھے۔



install suchtv android app on google app store

اردو پوائنٹ 2

اردو پوائنٹ 2 پاکستان کو بہترین نیوز پبلیشر سنٹر یے۔ یہاں آپ پاکستانی خبریں، انٹرنیشنل خبریں، ٹیکنالوجی، شوبز، اسلام، سیاست، اور بھی بہیت کہچھ پڑھ سکتے ہیں۔

مزیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button