کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار عابد، اشعر خان، عرفان اور مولا بخش زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے رات گئے اس جگہ پر چھاپہ مارا، فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

اردو پوائنٹ 2

اردو پوائنٹ 2 پاکستان کو بہترین نیوز پبلیشر سنٹر یے۔ یہاں آپ پاکستانی خبریں، انٹرنیشنل خبریں، ٹیکنالوجی، شوبز، اسلام، سیاست، اور بھی بہیت کہچھ پڑھ سکتے ہیں۔

مزیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button